خیبر پختونخوا ہاؤس میں 5 اکتوبر کا واقعہ ، ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

خیبر پختونخوا ہاؤس میں 5 اکتوبر کا واقعہ ، ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

خیبر پختونخوا محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی ٹیم  نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں 5 اکتوبر 2024 کے حوالے سے رونما واقعہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق کے پی ہاؤس اسلام آباد میں کل 75 کمرے ہیں 54 کمرے ناقابل استعمال قرار دیئے گئے ہیں اورتمام کمروں میں صرف 21 کمرے رہائش کے قابل ہیں ۔5 اکتوبر واقعہ کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ رہائش کے قابل کمروں میں گورنر کی انیکسی اور وزیر اعلیٰ کمپاؤنڈ بھی شامل ہیں اور54 کمروں کے دروازوں کے لاک ، ونڈو ، شیشے اور دیگر چیزیں ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہیں، 5 اکتوبر واقعہ کے حوالےسے سی اینڈ ڈبلیو نے رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو پیش کر دی ہے اوروزیر اعلیٰ نے رپورٹ کی روشنی میں صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی اسلام آباد ہاؤس بھجوانے کی ہدایات کی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر کی 43 جیلوں میں ‘محفوظ جیل’ منصوبے کا آغاز

ذرائع کا کہنا ہےکہ خصوصی کمیٹی سی اینڈ ڈبلیو کی رپورٹ کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات مرتب کرے گی ۔
خصوصی کمیٹی ہاؤس کی مرمت اور تزین و آرائش کے ذمہ داری کا تعین بھی کرے گی ۔خصوصی کمیٹی کی سفارشات کے بعد کے پی ہاؤس کی تزین و اراکین صوبہ کرے گا یا وفاق فیصلہ ہو گا ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر خیبر پختونخوا ہاؤس کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *