اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 60 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اسلام آباد میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2990 سے تجاوز کر چکی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 40 افراد کو متاثر کیا، دیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد1899 ہو گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہری علاقوں میں 20 افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایا۔اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1091 ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بار کے انتخابات : عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

اسلام اباد میں ڈینگی سے 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین متاثر ہیں اور اسلام آباد کے دیہی علاقے شہری علاقوں کی نشبت ڈینگی کا زیادہ شکا ر ہیں اور دیہی علاقوں سے ڈینگی کےزیادہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔

editor

Related Articles