محکمہ پاسپورٹ نے پاسپورٹ کے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ کے ایڈریس کی شرط ختم کر دی ہے۔
نئی پالیسی کے تحت شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جس کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو ارسال کیا جا چکا ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو مزید نرمی فراہم کی جائے گی اور اگر کوئی شہری ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنوانا چاہتا ہے تو اسے انکار نہیں کیا جائے گا۔ اس تبدیلی سے شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں آسانی ہوگی۔