کویت نے سیکڑوں افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا

کویت نے سیکڑوں افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا

کویت میں قومیت کی تحقیقات کی سپریم کمیٹی نے گزشتہ روز 489 مقدمات میں کویتی شہریت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی شہریت کی تحقیقات کے لیے سپریم کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا تھا، جس کی صدارت اول نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:  سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دیدی

رپورٹس کے مطابق کویتی حکام کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران سیکڑوں افراد سے شہریت واپس لے لی ہے کیونکہ حکام شہریت کے حصول میں جعل سازوں، دھوکہ دہی اور اس طرح کے لوگوں کا پردہ فاش کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 20 ستمبر کے بعد یہ کویتی شہریت واپس لینے کا سب سے بڑا واقعہ ہے،  کویتی قومیت کی تحقیقات کی سپریم کمیٹی نے اس وقت 112 افراد کی شہریت کو منسوخ کردیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *