پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی انٹلی جنس بیسڈ اپریشنز، 12 دہشتگرد گرفتار

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی انٹلی جنس بیسڈ اپریشنز، 12 دہشتگرد گرفتار

لاہور: دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب میں مختلف شہروں میں 104 ائی بی اوز اپریشن کئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹلی جنس بیسڈ اپریشن میں 12 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان کے مطابق کاروائی سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اورجنگ میں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بھکر سے فتنہ الخوارج کا ایک جبکہ سرگودھا سے الزینبیون کا انتہائی خطرناک دہشتگرد اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق کاروائیوں میں دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، 7 ڈیٹونیٹر، 7حفاظتی فیوز وائر، گولیاں، اسلحہ ، آئی ای ڈی بم ، موبائل فون، ممنوعہ پمفلٹ اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں ندیم مرتضیٰ، محمد جابر، آصف افتخار، شمس الدین، اعجاز حسین، حسن خان، شاہد سعید اور فاروق احمد شامل ہے۔  اسی طرح کومبنگ اپریشنز کے دوران 40 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *