کراچی میں سرکاری اسکولوں کو فراہم کی گئیں کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں کتا بیں اور کاپیاں برآمد کی گئی ہیں، یہ کتا بیں اور کاپیاں ایک گھر میں چھپائی گئی تھیں۔
کتا بیں اور کاپیاں برآمد ہونے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے اور 2 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
طلبا نے ایم ڈی کیٹ کا لیک پرچہ بیچنے والوں کے فون نمبرز بتا دیے، ایف آئی اے
پولیس کے مطابق ملزمان نے معاملے میں سندھ ٹیکسٹ بورڈ اور محکمہ تعلیم کے عملے کے ملوث ہونے کا بتایا ہے،درج مقدمے کے مطابق ملزمان سرکاری اسکول کی کتا بیں اور کاپیاں کور تبدیل کر کے فروخت کرتے تھے۔
ملزمان سے برآمد کی گئی سرکاری کتابیں 11 مختلف مضامین کی ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان محمود آباد، ملیر اور کورنگی میں دکانداروں کو یہ کتا بیں اور کاپیاں فروخت کرتے تھے۔