عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ ہر منتخب آدمی کلیدی عہدہ رکھنے کا اہل نہیں ہوتا، پی پی ٹی آئی کا بزدار اور محمود خان کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب کو عثمان بزدار اور خیبرپختونخواہ کومحمود خان دیے جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ عمران خان کی کیا سیاسی سوچ ہو گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیا آپ عثمان بزدار کو چلانے کے لیے لاہور کی یونین کونسل دیں گے ؟ ؟ 13 کروڑ لوگوں کا صوبہ ہے ، آپ اس ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ اتنے بڑے صوبے ہیں اور آپ نے انہیں چلانے کے لیے کیسے لوگوں کا انتخاب کیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہر منتخب آدمی کلیدی عہدہ رکھنے کا اہل نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کا ان دو افراد کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا، پی ٹی آئی کونسا سیاسی جماعت ہے وہ بس صرف ایک شخص کی جماعت ہے جو عمران خان ہے۔