خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکولوں کو تالا لگانے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکولوں کو تالا لگانے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکولوں کو تالا لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن کے حصول تک صوبے کے تمام پرائمری اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرائمری اساتذہ کی جانب سے اپ گریڈیشن نہ ملنے پر اسکول بند رکھنے کی دھمکی دی گئی ہے،صدر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ایپٹا عزیز اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری اپ گریڈیشن کابینہ سے منظوری کے بعد بھی نہیں ہورہی، متعدد بار احتجاج اور مذاکرات کے بعد بھی یہ معاملہ حل نہیں ہوا۔

لاہور میں سموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیوں کی تجویز

صدر ایپٹا نے اعلان کیا کہ کل سے صوبے کے 26 ہزار پرائمری اسکول بند رہیں گے اور ایک لاکھ پرائمری اساتذہ سڑکوں پر ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *