شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، محکمہ پاسپورٹ کا بڑا اعلان

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری،  محکمہ پاسپورٹ کا بڑا اعلان

محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ زیرالتوا پاسپورٹس کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے پاسپورٹس کی تعداد میں بیگ لاک صفر ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30 ہزار سے زائد فاسٹ ٹریک پاسپورٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ ارجنٹ کیٹیگری کے تحت 70 ہزار پاسپورٹس بھی فراہم کیے جا چکے ہیں۔ ارجنٹ کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے پاسپورٹس کا بیگ لاک جلد ہی صفر ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

اس کے علاوہ، فارن مشنز کے ذریعے اپلائی کیے گئے 17 ہزار 500 پاسپورٹس بھی کلیئر ہو چکے ہیں، اور آن لائن درخواست دینے والے 17 ہزار پاسپورٹس کا بھی اجرا ہو چکا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے اضافی شفٹوں میں کام جاری ہے، جس کے نتیجے میں پاسپورٹس کے اجرا میں تیزی آ رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *