خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔ دو دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں چوتھی مرتبہ اضافے کا امکان

برطانوی خام تیل (برینٹ آئل) کی قیمت 75 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر کے سوا 75 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) بھی 72 ڈالرز فی بیرل کے قریب ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ہوا ہے، جس نے تیل کی فراہمی پر اثر ڈالنے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ “کموڈٹی مارکیٹس آؤٹ لک” میں توانائی، زرعی اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں آئندہ سالوں کے دوران کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس سال کے دوران برینٹ تیل کی اوسط قیمت 80 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے، تاہم 2025 میں یہ قیمت 73 ڈالر فی بیرل اور 2026 میں مزید کمی کے ساتھ 72 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *