ٹرمپ کی کامیابی: خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ٹرمپ کی کامیابی: خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد بدھ کو 2 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

امریکی ڈالر کی مضبوطی اور امریکی خام تیل کے ذخائر میں اضافے کی پیشگوئی کے باعث تیل کی قیمتوں میں یہ کمی آئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی انتخاب جتنے کے بعد امریکی خام تیل کے ذخائر توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

برینٹ خام تیل کی قیمت 1.17 ڈالر (1.5 فیصد) کم ہو کر 74.36 ڈالر فی بیرل رہی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.11 ڈالر (1.5 فیصد) کم ہو کر 70.88 ڈالر فی بیرل رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی طاقت کے ساتھ ساتھ، صدر ٹرمپ کی متوقع پالیسیاں چین کی معیشت پر دباؤ ڈال سکتی ہیں، جس سے خام تیل کی طلب میں کمی آ سکتی ہے۔ چین دنیا کا سب سے بڑا خام تیل درآمد کرنے والا ملک ہے، اور اس کی معیشت پر دباؤ خام تیل کی قیمتوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *