موٹر سائیکل مالکان کیلئے بڑی خبر، سستا پیٹرول کہاں سے ملے گا ؟ پیٹرول پمپ آوٹ لیٹس کی تفصیلات آ گئیں

موٹر سائیکل مالکان کیلئے بڑی خبر، سستا پیٹرول کہاں سے ملے گا ؟ پیٹرول پمپ آوٹ لیٹس کی تفصیلات آ گئیں

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے بعد حکومت کی طرف سے موٹر سائیکل مالکان کو سستا پیٹرول فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت کن کن پیٹرول پمپس پر سستا پیٹرول دستیاب ہوگا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق سستا پیٹرول پمپ صرف مخصوص کمپنی آپریٹڈ پمپس سے لیا جاسکتا ہے 

 امریکا اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال کے بعد عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ آیا جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے اس دوران پیٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ بعض علاقوں میں ہائی اوکٹین فیول 500 سے 600 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

اس وقت ملک بھر میں عام پیٹرول کی قیمت تقریباً 401 روپے فی لیٹر برقرار ہے جو زیادہ تر پیٹرول پمپس پر یکساں ہے کیونکہ یہ ریگولیٹڈ قیمت ہے۔ اس نظام کے تحت کوئی بھی کمپنی مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت وصول نہیں کر سکتی۔

اٹک کمپنی کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 45 کمپنی آپریٹڈ پمپس موجود ہیں جہاں یہ سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ پمپس عموماً بڑے شہروں اور موٹرویز پر واقع ہوتے ہیں اور ان کی شناخت “کمپنی آپریٹڈ پمپ” کے واضح بورڈ سے کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غیر یقینی حالات میں ریلیف، خام تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں

ذرائع کے مطابق اٹک پیٹرولیم نے اپنے کمپنی آپریٹڈ پیٹرول پمپس پر صارفین کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ ان مخصوص پمپس پر فی لیٹر 5 روپے تک ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس او ، کالٹیکس اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ بھی حکومت نے معاہدہ کیا ہے جہاں سے سستا پیٹرول ملے گا۔

واضح رہے کہ یہ رعایت صرف انہی آؤٹ لیٹس پر لاگو ہے جبکہ ڈیلر کے زیر انتظام پیٹرول پمپس اس سہولت میں شامل نہیں۔

دوسری جانب ہائی اوکٹین کی قیمت ڈی ریگولیٹڈ ہونے کے باعث کمپنیوں کا ریٹ مختلف ہے جس میں شیل کا V-Power تقریباً 410 روپے فی لیٹر، پی ایس او 420 روپے، اٹک پیٹرولیم 465 روپے اور آرامکو 467 روپے فی لیٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے مہنگائی کے اس دباؤ پر مزید ریلیف اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی اپیل کی ہے۔

editor

Related Articles