افغانستان کے شہر ننگر ہار سے افغان شہری کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری افغان قوم پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
ویڈیو بیان میں افغان شہری نے مزید کہا کہ موجودہ افغان حکومت کے پیچھے بھارتی ایجنسی ‘را’ کا ہاتھ ہے، کابل رجیم کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔
دوسری جانب پہلگام کے مرکزی بازار سے کشمیریوں کا مودی کے خلاف اعلانِ جنگ کردیا ہے ، مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی جانب سے مسلسل مخالفت کے باعث مودی کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔

