ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کی راہ ہموارہونے کی خوشخبری سنا دی

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کی راہ ہموارہونے کی خوشخبری سنا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے بحری جہازوں کو نکالنے کیلئے جاری پروجیکٹ فریڈم  کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے جسے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کے ساتھ اتفاق رائے کے بعد کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ایک ممکنہ بڑے معاہدے کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے ان کے مطابق مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے اور حتمی معاہدے کیلئے ماحول سازگار ہوتا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ پروجیکٹ فریڈم کو روکنے کا فیصلہ پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر کیا گیا  تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو اور سفارتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران امریکا صورتحال کا جائزہ لے گا اور دیکھے گا کہ آیا ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی، صارفین کیلئے اچھی خبر

تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندی بدستور پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی اور یہ عارضی وقفہ کسی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ ایک سفارتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

 پروجیکٹ فریڈم کی عارضی معطلی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم حتمی معاہدے تک صورتحال بدستور غیر یقینی رہے گی۔

editor

Related Articles