سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعداب فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 630 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 65 ڈالر کم ہو کر 2762 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت 75 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 85 پیسے کا ہوگیا جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 89 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 298 پوائنٹس کے اضافے سے 92 ہزار 320 پر پہنچ گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *