جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے دوران 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے جبکہ 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نیتجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوئے ، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار طیب شاہ عمر 38سال ، رہائشی ڈسٹرکٹ ٹانک، 30سالہ لانس نائیک گلاب زمان ساکن ڈسٹرکٹ کرک ، لانس نائیک مزمل محمود 30سال رہائشی ڈسٹرکٹ کرک اور 28سالہ لانس نائیک حبیب اللہ رہائشی ڈسٹرکٹ اورکزئی شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں ممکنہ خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔