سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کے قیام کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کے قیام کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بنچز کے قیام کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے،جو ڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر،جسٹس امین الدین خان شریک ہوں گے۔

اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان کونسل اختر حسین، عمر ایوب، شبلی فراز بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں عمر ایوب، شبلی فراز، سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد اور روشن خورشید بروچہ بطور ممبر شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی نے آئینی بنچز کے قیام کیلئے قرارداد منظور کی تھی، چھبیسویں ترمیم کے تحت صوبائی اسمبلی کی قرارداد کے بعد جوڈیشل کمیشن متعلقہ صوبے میں آئینی بنچز تشکیل دے سکتا ہے۔

editor

Related Articles