پاکستان میں فروخت ہونے والی 50 فیصد سے زائد سگریٹس اسمگل شدہ اور غیر قانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں فروخت ہونیوالے مختلف برانڈز کے آدھے سے زائد سگریٹس غیر قانونی اور اسمگل زرائع سے فروخت کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ملک میں اسمگل سگریٹس کی فروخت سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں قانونی اور ٹیکس کیساتھ سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو ، مزید 104 کیسز رپورٹ