پی ٹی آئی والوں کے پیٹ میں درد ہے پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

پی ٹی آئی والوں کے پیٹ میں درد ہے پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیٹ میں درد ہے کہ پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ جنگ رکوانے کے لیے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کریں، امریکا اور ایران جنگ کے حل کے ساتھ پوری دنیا کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جس نے مجھے بند کرایا تھا آج وہی شخص جیل کے اندر بیٹھ کر چیخیں مار رہا ہے،احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا کے غریبوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے، بھارت کے پیٹ میں درد ہے کہ پاکستان کو اتنی عزت کیوں مل رہی ہے، اسی طرح پی ٹی آئی کے پیٹ میں درد ہے کہ پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے، پاکستان کو عزت ملتی ہے تو ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، چین، فرانس اور برطانیہ سمیت سب پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، عالمی حالات کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔

editor

Related Articles