اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہر بم دھماکے میں بھارت ملوث تھا،بھارتی صحافی کا کھلا اعتراف

اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہر بم دھماکے میں بھارت ملوث تھا،بھارتی صحافی کا کھلا اعتراف

بھارتی صحافی آدتیہ راج کول نے ایک پوڈ کاسٹ میں کھلے عام اعتراف کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بم دھماکے میں بھارت ملوث تھا ۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ لال قلعے واقعہ کے 24 گھنٹے کے اندر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر دھماکہ ہوا اور 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ۔

بھارتی صحافی نے کھلے عام اعتراف کیا ہے کہ حملے میں بھارت ملوث تھا ،اس سے یہ بات اور پاکستان کا موقف ثابت ہوگیا کہ بھارت پاکستان میں ہر دور میں دہشتگردی میں ملوث رہا ہے اور بھارتی حکومت اور اس کی بد نام زمانہ ایجنسی را دہشتگردوں کو سپورٹ کرتی ہے اور انہیں پاکستان میں عدم استحکام  اور دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی ایسی مذموم سازشوں پرنوٹس لے اور دہشتگرد ملک کو کٹہرے میں لائے، خطے میں امن کو نقصان پہنچانے والے اقدامات اور دہشتگردی اور دہشتگرد ٹولے کی سہولت کاری کے باعث بھارت کا منفی کردار دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کا آپریشن سندور میں بدترین شکست کااعتراف

مودی حکومت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر کے پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال کرتی ہے ،واضح رہے کہ 11 نومبر 2025 کو اسلام آباد کچہری کے باہر پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا کیا گیا تھا جس میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے تھے۔

اس دھماکے سے ایک روز قبل وانا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے کیڈٹ کالج پر حملہ کیا تھا تاہم مسلح افواج کی بروقت کارروائی سے دشمن کے مذموم مقاصد خاک میں مل گئے اور تمام خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles