شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

مفکرِ پاکستان شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

مسلمانوں کے لیے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے اور انسانی روح بیدار کرنے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت 9 نومبر کو پورے پاکستان میں منایا جاتا ہے۔ شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے معروف مفکر، شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔

علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزاد ریاست کے خیال کو جنم دیا تھا، ان کے الفاظ میں یہ طاقت تھی کہ انہوں نے امّت مسلمہ کو ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے اور آزادی کے لیے قدم آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لیے جداگانہ قومیت کا احساس اُجاگر کیا اور اپنی شاعری سے مسلمانوں کو بیدار کیا۔ اُن کے افکار اور سوچ نے اُمید کا وہ چراغ روشن کیا جس نے نا صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی۔

مفکر پاکستان نے شاہین کے تصور اور خودی کا فلسفہ پیش کیا، فرقہ واریت، نظریاتی انتہا پسندی اور نئے اجتماعی گروہوں کی تشکیل جیسے معاملات پر اقبال کی سوچ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔  لاہور میں صبح مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوگی۔ علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

ہو صداقت کے لیے جس دل میں مرنے کی تڑپ

پہلے اپنے پیکر خاکی میں جاں پیدا کرے

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر علامہ کی جائے پیدائش اقبال منزل کو خوب سجایا گیا ہے۔ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ پیدا ہوئے، علامہ نے اپنی ابتدائی تعلیم سیالکوٹ سے حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔

اقبال منزل میں علامہ کے زیر استعمال رہنے والی اشیاء کرسی میز، بیڈ، حقہ اور دیگر چیزیں آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں۔ شاعر مشرق علامہ اقبال کے اشعار اور افکار نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *