راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ: جلسے جلوس اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ: جلسے جلوس اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں 10 نومبر تک جلسے جلوس، ریلیوں اور دیگر عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں امن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلحہ کی نمائش اور عوامی اجتماعات سمیت دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد کی جائے گی تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا، 24 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ یہ اقدامات شہر میں امن کی بحالی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *