بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کئی لاکھ کا مجمع درکار ہے: سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کئی لاکھ کا مجمع درکار ہے: سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیےاسلام آباد میں کئی لاکھ کا مجمع درکار ہے۔ اور پی ٹی آئی جلد یہ کام کریگی۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی جلسے سے ممکن نہیں بلکہ انکی رہائی کےلیے اسلام آباد میں کئی لاکھ کا مجمع درکا ر ہے اور جلد پی ٹی آئی یہ کر کے دکھائے گئ۔

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہےکہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تمام ابہام دور کر دیئے ہیں اور انہوں نےواضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ جلد احتجاج کی کال دیں گے اور اس بار جو لوگ احتجاج کے لیئے آئیں گے وہ اہداف کے حصول تھک واپس جانے کے لیے نہیں آئیں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت نے رانا ثنا ءاللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو مزاحیہ بیان دینے کی ڈیوٹی پر رکھا ہوا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال رواں مہینے نومبر کے آخر تک آ سکتی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہمارا احتجاج کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہے ہمارا احتجاج عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بالا دستی کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے ورکرز ہمارا فخر ہیں اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کی رہائی کے لیئے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور وہ پارٹی میں سب سے زایدہ ورکرز کے لیئے ایک کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی پی ٹی آئی کے ماتھے کا جھومر ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ صوابی جلسے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے درست کہا کہ جو پارٹی کارکنان گھروں میں بیٹھ کر تحریکِ انصاف کی احتجاجی سیاست پر تنقید کر رہے ہیں وہ گھر ہی بیٹھیں، انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ورکرز کو کریک ڈاؤن کا سامنا ہے اور ورکرز کو گھروں سے اٹھا کر انکے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی لیکن اس سب کے باوجود ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صوابی جلسے کی صورت میں ورکرزکو پیغام دیدیا گیا ہے کہ آپ لوگ متحرک رہیں اور رواں ماہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر باہر نکلا جائے گا اور اہداف کے حصول تک احتجاج جاری رکھا جائیگا۔ اور اہداف کے حصول کی صورت میں ہی احتجاج ختم کیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *