رانا ثنا ء اللہ کا تحریکِ انصاف کے ممکنہ ‘احتجاج مارچ ‘ سے نمٹنے کے لیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

رانا ثنا ء اللہ کا تحریکِ انصاف کے ممکنہ ‘احتجاج مارچ ‘ سے نمٹنے کے لیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رواں ماہ نومبر میں ممکنہ احتجاج مارچ سے نمٹنے کے حوالے سے سخت کریک ڈاؤن کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان احتجاج کے حوالے سے جس طرح کا بیانیہ بنانےکی کوشش کر رہے ہیں وہ اپنے ورکرز کیساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان احتجاج مارچ کے حوالے سے جو اعلان کر رہے ہیں اس سے حکومت کو کریک ڈاؤن کی مکمل چھٹی مل جائے گی اور حکومت ممکنہ احتجاج کو کنٹرول کرنے کےلیے سخت کریک ڈاؤن کریگی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سموگ کی روک تھام، ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس طرح کی گفتگو کر رہے ہیں یہ اپنے ورکرز کیساتھ زیادتی کر رہے ہیں، رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج میں کفن باندھ کر آنے اور مرنے مٹنے کی بات کر رہے ہیں تو کیا ہم پھولوں کیساتھ انکا استقبال کریں گے۔
رانا ثنا ءاللہ نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے واضح کیا کہ جو حکومتی رٹ کو چیلنج کریگا اس سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

editor

Related Articles