ملکی آٹو سیکٹر سے گاڑیوں کی فروخت بارے بڑی خوشخبری

ملکی آٹو سیکٹر سے گاڑیوں کی فروخت بارے بڑی خوشخبری

پاکستان میں آٹو سیکٹر سے گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ تناسب سے 112 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تازہ ترین جاری اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2024ء میں گاڑیوں کی  فروخت 13 ہزار 108 یونٹس تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سموگ کی روک تھام، ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد

اکتوبر 2023ء میں 6 ہزار 180 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جب کہ مالی سال 25ء کی پہلے 4 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 25ء کی پہلے چار ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 40 ہزار 693 یونٹس پر پہنچ گئی۔ بیشتر کارساز اداروں نے ایس یو ویز کہ قیمتوں میں کمی کی ہے جس سے فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *