بھارت کے ساتھ بگڑے معاملات سنوارنے کی ضرورت ہے : نوازشریف

بھارت کے ساتھ بگڑے معاملات سنوارنے کی ضرورت ہے : نوازشریف

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے تھا۔

لندن میں صاحبزادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ بھارتی ٹیم کو ضرور پاکستان آنا چاہیے تھا ، ماضی میں بھارت کے ساتھ اگر معاملات بگڑے ہیں تو اب ان کو سنوارنے کی ضرورت ہے اور یہ سنوارے جاسکتے ہیں، مجھے اس میں کوئی دقت نظر نہیں آتی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک جماعت نے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھ دی ہے، جو پاکستان کے لیے بہت ہی افسوس ناک ہے، اس کلچر کو انہوں نے اپنی حکومت کے دوران بھی پروموٹ کیا اور اپوزیشن میں تو اس سے بھی زیادہ فروغ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سموگ میں اضافہ ، بلاول بھٹو کاپاکستانیوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ

انہوں نے کہا کہ بدتمیزی کے اس کلچر کی بنیاد رکھنا انتہائی بدقسمتی ہے، گاڑیوں کے پیچھے پیچھے بھاگ رہے ہیں، تعاقب کر رہے ہیں، ٹماٹر اور انڈے پھینک رہے ہیں، بھئی! اگر آپ کی قسمت میں احتجاج لکھا ہے تو کم از کم اس کو اچھے طریقے سے کرو۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اچھی خبر آرہی ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے، میرا خیال ہے میاں صاحب کی پچھلی حکومت کے 6 سال بعد اب یہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اور آپ نے پنجاب میں پروجیکٹس کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پنجاب، پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، یہاں محنت کرنے والے لوگ چاہئیں، مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان ان مشکلات سے نکلتا ہوا نظر بھی آر ہا ہے اور جلدی نکلے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *