کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت

عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، 12 ہزار 970 ارب کا ہدف برقرار رہے گا،نہ منی بجٹ آئے گا اورنہ ہی پٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس لگے گا۔

آ ئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ذرائع کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی،آئی ا یم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے۔

آئی ا یم ایف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، وفد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حکام نے آئی ایم ا یف وفد کو رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بی آئی ایس پی کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وفد کو مستحقین کو پہلے 4 ماہ میں امداد کی فراہمی اور مالی مشکلات کیبارے میں بتایا گیا جس پر آئی ایم ایف حکام نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست اسکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے،رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد منی بجٹ کے خدوخال سمیت، ٹیکس ریونیو، تاجر دوست اسکیم اور توانائی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے مذاکرات کے لیے 11 نومبر کو پاکستان آیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *