ٹرین سروس آج سے دوبارہ بحال کردی گئی

ٹرین سروس آج سے دوبارہ بحال کردی گئی

اسلام آباد: ملک میں امن امان کے پیش نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس دوبارہ بحال کردی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ میں نونومبر کو ہونے والے بم دھماکے کے بعد محکمہ ریلوے نے ریلوے سٹیشن کو امن امان کی صورتحال کے پیش نظر ٹرین سروس بند کردی گئی تھی۔ ٹرین بند ہونے سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس 4 روز سے معطل رہی۔

چار روز بعد محکمہ ریلوے نے ٹرین سروس آج سے دوبارہ بحال کردی گئی۔ اس سلسلے میں پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس آج صبح 9 بجے پشاور کیلئے روانہ ہوئی جبکہ چمن کیلئے ٹرین آج بھی معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ نو تاریخ کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پربم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں28 افراد جانبحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *