بشری بی بی کی سیاست میں باضابطہ انٹری

بشری بی بی کی سیاست میں باضابطہ انٹری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے سیاست میں باضابطہ طور پر انٹری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بشری بی بی نےگزشتہ روز 13 نومبر کو پشاور میں پارٹی کی سیاسی قیادت کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ اس ملاقات میں بشری بی بی نے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے کے احکامات دیے۔

ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کی تیاریوں کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں، تاکہ اس احتجاج کو مؤثر اور منظم انداز میں کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپوربانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی سیاسی معاملات میں معاونت فراہم کررہے ہیں۔

 جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بشری بی بی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی قیادت کو بشری بی بی نے احتجاج کی حکمت عملی کی حتمی منظوری کے لیے پابند کر دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یکم نومبر سے بشری بی بی پارٹی کے فیصلوں میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں، اور اس وقت وہ پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے لیے اہم فیصلہ ساز بن چکی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ یہ احتجاج پی ٹی آئی کے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عوام کو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔ علیمہ خان نے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتجاج پاکستان کے عوام کا آئینی حق ہے اور یہ فائنل راؤنڈ ہوگا۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ٹائیگرز، طلباء اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنے مستقبل کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور پاکستان کو بچانے کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے بلکہ اپنے ملک کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔ علیمہ خان نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کوانہیں 24 نومبر کو دنیا بھر میں احتجاج کرنے کا پیغام دیا گیا ہے اور یہ احتجاج ایک عالمی تحریک کا حصہ بنے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کتنی بھی گرفتاریوں کا سامنا کرے احتجاج جاری رہے گا۔ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے، احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کراچی اور کوئٹہ کے شہریوں کو اپنے صوبوں میں احتجاج کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عوام جب نکلے گی تو ہمارا بھائی بھی باہر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک کے ہر حصے میں ہوگا۔

علیمہ خان نےواضح کیا کہ یہ کال بانی پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی ہے اور اس پر مکمل عمل ہوگا۔مریم نواز پنجاب میں غیر آئینی کام کرکے ہمیں روکنے کی کوشش کریں گی۔ہم نے پھر بھی اسلام آباد پہنچنا ہوگا، ہم اگر اکیلے ڈی چوک پہنچے گرفتار بھی ہوئے 24 نومبر کو بھی لوگ پہنچیں گے۔ عوام کو اپنے مستقبل کیلئے نکلنا ہے۔

Related Articles