محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گردو نواح میں کہیں تیز بارش تو کہیں ہلکی ہلکی بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو ئی جبکہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی ٹین سیکٹر میں ژالہ باری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔

دوسری جانب موسمیات نے رات کو ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہنے کے ساتھ جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید دھند یا سموگ چھا سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related Articles