پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی ضمانت پر ہیں اور ضمانت کا تقاضا ہے کہ وہ احتجاج میں شرکت نہ کریں۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف نے پارٹی میں اختلاف رائے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اختلاف رائے کو مسترد نہیں کرتا کیونکہ انسانوں کی تنظیموں میں کبھی نہ کبھی اختلافات ہوتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ بشری بی بی 24 نومبر کو احتجاج کو لیڈ کریں گی کیونکہ وہ اس وقت ضمانت پر ہیں اور ضمانت کے تحت انہیں کسی بھی قسم کے احتجاج میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہو چکی ہے اور سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا شکوہ بالکل جائز ہے۔ ہمیں ان سے جا کر بات کرنی چاہیے اور ان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ بشری بی بی سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہتیں اور نہ ہی وہ احتجاج کی قیادت کر رہی ہیں۔ بشریٰ بی بی نے صرف ہمیں بانی کا پیغام پہنچایا ہے اور کہا ہے کہ میں نے پیغام دے دیا ہے، اب آپ جانیں، آپ کا کام۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کبھی بھی مذاکرات کے مخالف نہیں رہی اور پارٹی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہے۔