24 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے پلان تیار کر لیا

24 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے پلان تیار کر لیا

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے 24نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کے حوالے سے پلان تیار کرلیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ارباب عاصم نے کہا کہ 24نومبر احتجاج کیلئے پلان تیار ہے، پشاور اور خیبر سے آنے والے قافلے انٹرچینج پر اکٹھے ہوں گے جبکہ چارسدہ، نوشہرہ، مردان کے قافلے بھی راستے میں شامل ہوں گے اور پھر صوابی کے ریسٹ ایریا میں جمع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں سے قافلے وزیراعلی کی قیادت میں صوابی سے روانہ ہوں گے، ڈیرہ اور جنوبی اضلاع کے قافلے ہکلہ انٹرچینج سے موٹروے پر میں قافلے کے ساتھ شامل ہوں گے۔

ضلعی صدر نے بتایا کہ ہزارہ ڈویژن کے قافلے عمر ایوب کی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے موٹروے پر مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے، ملاکنڈ ڈویژن کے قافلے بھی موٹروے سے مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی قافلے کے لئے کنٹینر تیار کیا جا رہا ہے، احتجاج کی قیادت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق پشاور سے قافلے 10 بجے پشاور انٹرچینج سے روانہ ہوں گے جبکہ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی جلوس کی نگرانی اور قیادت کرتے ہوئے مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔

ارباب عاصم نے کہا کہ سردی کے باعث صبح 10بجے روانہ ہونے کی کوشش کی جائے گی، ہم ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے اور وہاں کس مقام پر جمع ہونا ہے اسے ابھی خفیہ رکھا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *