مالی خیل میں خوارج کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 جوان شہید

مالی خیل میں خوارج کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 جوان شہید

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں مقابلے کے دوران 12 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک کر دیئے گئے جبکہ خوارج کے خود کش حملے میں 12 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار اور 2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کی جانب سے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنائی، داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج کے خود کش دھماکے سے چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا، خود کش دھماکے سے ملحقہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا جس سے 12 شہادتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صوبیدار عمران احمد فاروقی شہید کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا اور ان کی عمر 44 سال تھی۔ انہوں نے 25 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا اور سوگواران میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی چھوڑے۔

حوالدار محمد جاوید اقبال شہید کا تعلق ضلع سرگودھا سے تھا اور ان کی عمر 29 سال تھی۔ انہوں نے 14 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا اور سوگواران میں اہلیہ، چار بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے۔

نائیک طہماس احمد شہید کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے تھا اور ان کی عمر 34 سال تھی۔ انہوں نے 15 سال پاک فوج میں گزارے اور سوگواران میں والدین، اہلیہ اور ایک بیٹی چھوڑے۔

نائیک باسط فرید شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے تھا اور ان کی عمر 39 سال تھی۔ انہوں نے 17 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا اور سوگواران میں والد، اہلیہ اور بیٹا چھوڑے۔

سپاہی صفدر علی شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے تھا اور ان کی عمر 33 سال تھی۔ انہوں نے 13 سال پاک فوج میں گزارے اور سوگواران میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی چھوڑے۔

سپاہی اسد بشیر شہید کا تعلق ضلع کوہلو سے تھا اور ان کی عمر 32 سال تھی۔ انہوں نے 13 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا اور سوگواران میں والدین اور اہلیہ چھوڑے۔

سپاہی اعجاز حسین شہید کا تعلق ضلع ڈیرہ غازی خان سے تھا اور ان کی عمر 38 سال تھی۔ انہوں نے 13 سال پاک فوج میں گزارے اور سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑے۔

سپاہی عاطف خان شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے تھا اور ان کی عمر 23 سال تھی۔ انہوں نے ایک سال پاک فوج میں گزارا اور سوگواران میں والدین چھوڑے۔

سپاہی امان اللہ شہید کا تعلق ضلع کرک سے تھا اور ان کی عمر 30 سال تھی۔ انہوں نے 8 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا اور سوگواران میں اہلیہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے۔

سپاہی شاہ زمان شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر سے تھا اور ان کی عمر 22 سال تھی۔ انہوں نے پاک فوج میں ایک سال گزارا اور سوگواران میں والدین چھوڑے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *