حکومت کا عمرہ زائرین سے سعودی عرب میں بھیک نہ مانگنے کا حلف لینے کا فیصلہ

حکومت کا عمرہ زائرین سے سعودی عرب میں بھیک نہ مانگنے کا حلف لینے کا فیصلہ

حکومت نے سعودی عرب میں گداگری کے انسداد کیلئے عمرہ زائرین پر نئے ضوابط لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے زائرین سے گداگری نہ کرنے کا تحریری اقرار نامہ لینا شروع کردیا ہے۔

اس تحریری اقرار نامے میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ سعو دی عرب میں گداگری پر سزا ہوسکتی ہے، نیز پاکستان واپسی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اس کے علاوہ عمرہ ویزے کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عر ب میں گداگری کرنے والوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

editor

Related Articles