ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک بھر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: نومبر کے باقی دنوں میں ملک بھر میں بارشیں نہ ہونے کا امکان

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، خانیوال، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میںبھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم صبح کے اوقات میں کشمور،سکھر، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/دُھند پڑنے کی توقع ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا اور کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہےجبکہ گلگت بلتستان میںموسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے چند میدانی علا قے سموگ / دُ ھند کی لپیٹ میں رہے۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی08 ،اسکردو منفی 05، استور منفی04 ، گوپس منفی 03،کالام منفی 02 اورگلگت اور زیارت میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *