مرغی کا گوشت سستا ہو گیا ہے جبکہ سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت مزید 14 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 487 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ روز فی کلو قیمت 501 روپے تھی۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے کی نمایاں کمی آئی ہے۔ اب زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 322 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 336 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔