ٹرمپ نے پیم بونڈی کوامریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ نامزد کر دیا

ٹرمپ نے پیم بونڈی کوامریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ نامزد کر دیا

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیم بوندی کوامریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ نامزد کیا ہے ، جس نے مواخذے کیخلاف سابق رہنما کا دفاع کرنے میں مدد کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پیم بونڈی امریکی ریاست فلوریڈا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں ، پیم بونڈی طویل عرصے سے ٹرمپ کی حامی رہی ہیں اور ان کے پہلے مواخذے کی سماعت کے دوران جب ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگا تو وہ ٹرمپ کی وکیل تھیں۔

ٹرمپ نے اعلیٰ کرداروں کے لیے کئی چشم کشا انتخاب کئے ہیں، جن میں پیٹ ہیگستھ بطور وزیر دفاع، ویکسین کے شکوک رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر بطور صحت اور ارب پتی ایلون مسک کو حکومتی لاگت میں کٹوتی کرنے والے یونٹ کی سربراہی کے لیے۔42 سالہ گیٹز کا اخراج ٹرمپ اور نائب صدر منتخب جے ڈی وینس کے لیے اہم اتحادیوں کو اعلیٰ عہدوں پر رکھنے میں پہلا دھچکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیاکامہنگا ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے ، جانیے

واضح رہے کہ اس سے قبل فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ اور امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے میٹ گیٹز کو نامزد کیا گیا تھا۔ لیکن میٹ گیٹز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کی نامزدگی غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والا موضوع بن رہی ہے اس لئے وہ اس عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *