بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی

معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ان کی انتظامیہ سے کرپٹو کرنسی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔

رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں د گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کے بعد سے گزشتہ دو ہفتے میں اس کی قیمت میں 40 فیصد ا ضافہ دیکھنے میں آیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ امریکا کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنائیں گے۔انہوں نے کرپٹو کرنسی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے امریکا کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کے سربراہ گیری گینسلر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا بھی اعلان کیا۔

اس سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کڑی نگرانی سے چھٹکارا مل جائے گا،نومنتخب صدر کے قریبی ساتھی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی کرپٹو کرنسی کے حامی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *