احتجاج کہاں، کیسے اور کتنا؟ پی ٹی آئی کارکن تاحال بے خبر

احتجاج کہاں، کیسے اور کتنا؟ پی ٹی آئی کارکن تاحال بے خبر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے کارکنان کل (اتوار) کے احتجاج کے حوالے سے تاحال بے خبر ہیں۔پارٹی قیادت کی جانب سے کوئی واضح ہدایات جاری نہیں کی گئیں، جس کے باعث کارکنان میں شدید مایوسی اور غصہ پایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نہ تو احتجاج کی جگہ، نہ منزل اور نہ ہی احتجاج کا دورانیہ واضح کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ دھرنا دینا ہے یا واپس جانا ہے، اس بارے میں بھی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ مرکزی اور مقامی قیادت سمیت ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے بھی کارکنان کو کوئی رہنمائی نہیں ملی۔

کارکنان کا کہنا ہے کہ انہیں بار بار احتجاج کی کال دی جاتی ہے، لیکن کسی قسم کی اہمیت نہیں دی جاتی۔ اس بار فائنل احتجاج کی کال کے باوجود مکمل خاموشی ہے، جس سے پارٹی کارکنان میں بداعتمادی اور اختلافات بڑھ رہے ہیں۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت میں بھی احتجاج کے حوالے سے مکمل اتفاق رائے نہیں ہے۔ دوسری جانب حکومت اور انتظامیہ نے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے پہلے ہی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ پارٹی کارکنان کی شکایات اور قیادت کی خاموشی نے احتجاج کی کامیابی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *