امریکی اور پاکستانی فنکارعلی گل کا ارتھ ڈے پر مشترکہ گانا’ساونڈ دی الارم ‘جاری

امریکی اور پاکستانی فنکارعلی گل  کا ارتھ ڈے پر مشترکہ گانا’ساونڈ دی الارم ‘جاری

امریکی اور پاکستانی گلوکارعلی گل پیر نے مل کر ایک نیاگانا ’ساونڈ دی الارم‘ریلیز کیا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کی طرف توجہ دلانا اور ارتھ ڈے کے موقع پر شعور اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شوبز میں تنازعات کی یلغار، فن پیچھے اور بحث آگے

یہ میوزک ویڈیو 22 اپریل کو امریکی قونصلیٹ کراچی کی جانب سے جاری کی گئی جس کی سرپرستی امریکی محکمہ خارجہ نے کی ہے۔ اس گانے میں امریکی گلوکار آرون انگلش اور پاکستانی فنکار علی گل پیر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

گانے کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہر فرد ادارے اور ملک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس میں خاص طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب کا ذکر بھی کیا گیا ہے جنہوں نے پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :گوہر ممتاز کا انکشاف، سنجے دت بھی ’عادت‘ کے دیوانے نکلے

یہ منصوبہ اس بات کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ امریکہ اور پاکستان ماحولیاتی تحفظ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ’گرین الائنس‘ کے تحت زراعت، صاف توانائی اور پانی کے وسائل کے تحفظ جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

امریکا کی جانب سے پاکستان کی ماحولیاتی مزاحمت مضبوط بنانے،توانائی کے شعبے میں تبدیلی لانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔

گانے کی ریلیز کو عوامی سطح پر مثبت ردعمل ملا ہے اور لوگوں نے اس مشترکہ کوشش اور ماحولیاتی پیغام کو سراہا ہے۔ یہ گانا اس بات کی یاد دہانی ہے کہ زمین کے تحفظ کے لیے فوری اور اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *