شرپسندوں کی تفصیلات کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں : عطا تارڑ

شرپسندوں کی تفصیلات کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ احتجاج کے نام پر خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے،شرپسندوں کی تفصیلات کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں ۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کی تفصیلات کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں، فوٹیج میں جدید اسلحے سے لیس نقاب پوش افراد آنسو گیس کے شیل چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ کیا آنسو گیس چلانے والی گن مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے، ان مظاہرین کے پاس جدید اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟

عطاتارڑ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، شرپسندوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تمام تر تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، یہ دہشت گرد ہیں ان سے کسی صورت بات چیت نہیں کی جائے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یہ چیزیں نہیں نظر آتی کہ رینجرز اور پولیس کے اہلکار شہید ہوئے اور کئی زخمی ہوئے ہیں، کیا یہ لوگ اس چیز سے بالکل ناواقف ہیں؟

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *