میٹرو بس سروس 28 نومبر سے یکم دسمبر تک صدر تا فیض آباد تک بند رہے گی، ذرائع

میٹرو بس سروس 28 نومبر سے یکم دسمبر تک صدر تا فیض آباد تک بند رہے گی، ذرائع

راولپنڈی: راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس 28 نومبر سے یکم دسمبر تک صدر تا فیض آباد تک بند رہے گی۔

میٹرو ذرائع کے مطابق یہ بندش مرمتی کام کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔ اس دوران بس سروس صرف آئی جے پی روڈ سے سیکرٹریٹ تک جاری رہے گی، جبکہ صدر سے فیض آباد تک کے ٹریک پر سروس معطل رہے گی

میٹرو حکام نے وضاحت کی کہ یہ بندش جمعرات 28 نومبر سے شروع ہو کر اتوار یکم دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس سے قبل، تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران 22 نومبر کو میٹرو سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی، جو کہ گزشتہ روز دوبارہ بحال کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *