موٹرسائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف کا آج آخری دن

موٹرسائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف کا آج آخری دن

لاہور: موٹرسائیکل لائسنس کے اجرا میں دی گئی 42 دن کی رعایت کا آج آخری دن ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی جانب سے فراہم کردہ اس ریلیف سے اب تک 19 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہری مستفید ہو چکے ہیں۔   ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 6 لاکھ 55 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس، جبکہ 8 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد نے ریگولر لائسنس حاصل کیے۔

مزید 2 لاکھ شہریوں نے اپنے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی، جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن لائسنس پورٹل کے ذریعے خدمات حاصل کیں۔  آج کے بعد موٹرسائیکل لرننگ لائسنس پر 42 دن کی مدت کا اطلاق دوبارہ شروع ہو جائے گا، اور یکم دسمبر سے لرننگ لائسنس کے لیے 42 دن کی مدت مکمل کرنا لازمی ہوگا۔

شہریوں کو انتظار اور رش سے بچانے کے لیے لائسنس سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *