بشریٰ بی بی نے وفا نبھائی اور ڈی چوک پہنچیں: مشال یوسفزئی

بشریٰ بی بی نے وفا نبھائی اور ڈی چوک پہنچیں: مشال یوسفزئی

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ نے وفا نبھائی اور ڈی چوک پہنچیں۔

تفصیلات کے مطابق مشال یوسفزئی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ24 نومبر کو چیئرمین بیرسٹر گوہر کو بانی پارٹی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل بھیجا گیا، یہ ایک ہی دن میں بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے دوسری بارملاقات تھی۔

یہ بھی پڑھیں:تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے: شاہ محمود قریشی

مشال یوسفزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو کارکنان کے نام 20 سیکنڈ کی ویڈیو بنانے کا کہا گیا لیکن بانی پی ٹی آئی نے کسی اور کی مرضی پر ویڈیو بنانے سے صاف انکار کر دیا۔ ترجمان بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پارٹی نے کہا میں پیغام اپنی مرضی کا دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں 7دسمبر کو دوبارہ احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، پی ٹی آئی کی تردید

انہوں نے سارا اختیار اپنی بیوی بشریٰ بی بی کو دیا۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی نے گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا تھا جس کے بعد انہیں معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *