کپتان کے پلان کے مطابق بولنگ کی اور کامیابی ملی : سفیان مقیم

کپتان کے پلان کے مطابق بولنگ کی اور کامیابی ملی : سفیان مقیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر سفیان مقیم نے کہا ہے کہ کپتان کے د ئیےگئے پلان کے تحت بولنگ کی اور فتح ملی۔

بلاوائیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سفیان مقیم نے کہا کہ سیریز کا پہلا میچ بڑا اہم ہوتا ہے، جس میں اللّٰہ نے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 165 اس گراؤنڈ پر اچھا اسکور تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو57 رنز سے شکست دیدی

گرین شرٹس کے اسپنر نے مزید کہا کہ میری کوشش تھی کہ جو پلان مجھے ملا ہے اس کے مطابق بولنگ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کروں۔ ابرار احمد سمیت ہمارے سارے بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ نےسری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 233 رنز سے شکست دےدی

ان کا کہنا تھا کہ عرفان نیازی اور طیب طاہر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اچھا ٹوٹل سیٹ ہوا۔ واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سفیان مقیم نے 4 اوورز میں 20 رنز دیکر زمبابوے کے 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *