سرکاری اسکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

سرکاری اسکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی۔

24 نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک موثر اور شفاف تدریسی نظام کی تشکیل کے لیے 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ ان گائیڈ لائنز کا مقصد اسکولوں میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا اور تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا سرکاری محکموں میں گریڈ ایک سے 15 تک ملازمتوں کی بھرتی کا فیصلہ

محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ایجوکیشن افسران سمیت اسکول کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ گائیڈ لائنز کے مطابق، تدریسی اوقات میں اساتذہ، طلبہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو موبائل فون بند کر کے ہیڈ ٹیچر کے حوالے کرنا ہوں گے۔

اس کے علاوہ تمام سٹاف کو ڈریس کوڈ کے تحت مخصوص لباس اور بند شوز لازمی طور پر پہننے ہوں گے اور ٹیچرز اور طلبہ کو اپنے نام کا بیج لگانا ہوگا۔اساتذہ کو گھڑی پہننے کی ہدایت دی گئی ہے اور اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری لازمی ہوگی۔ اساتذہ اور طلبہ کے ناخن اور بال کی کٹنگ روزانہ چیک کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اسکولوں میں مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ نصب ہوگا اور ہر کلاس کا کلاس ریپریزنٹیٹو (سی آر) مقرر کیا جائے گا۔مزید برآں اسکولوں میں مختلف نعروں کے تین یا چار پینافلیکس بھی لگائے جائیں گے۔ طلبہ رجسٹر کا استعمال کریں گے اور وائٹ بورڈ کے ایک کونے پر حاضری اور مضمون کی تفصیلات درج ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *