ہم نے علی امین گنڈا پور کو ہٹا کر آپ کو مزاحمت کے لیے لایا تھا، لیکن آپ سب سے بڑے ڈرامے باز نکلے، پی ٹی آئی کارکن کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر شدید تنقید

ہم نے علی امین گنڈا پور کو ہٹا کر آپ کو مزاحمت کے لیے لایا تھا، لیکن آپ سب سے بڑے ڈرامے باز نکلے، پی ٹی آئی کارکن کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر شدید تنقید

 مردان میں پی ٹی آئی کا جلسہ تو ناکام ہوگیا تاہم اس کے بعد کارکن مشتعل ہوگئے، تحریک انصاف کے ایک کارکن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے کردار اور کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے اور انہیں ڈرامہ باز قرار دے دیا۔

کارکن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ماضی میں علی امین گنڈا پور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو اس امید پر لایا گیا تھا کہ  مزاحمتی سیاست کو آگے بڑھائیں گے، تاہم  صورتحال اس کے برعکس ثابت ہوئی  اور سہیل آفریدی ڈرامہ باز نکلے

 

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کا مردان جلسہ یا عوام کے لیے عذاب؟ خاردار تاریں، بند سڑکیں اور سیل شدہ کاروباری مراکز نے شہریوں کو رُلا دیا

 کارکن  نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہم نے آپ کو مزاحمت کے لیے لایا تھا لیکن آپ سب سے بڑے ڈرامے باز نکلے”، جس پر موقع پر موجود افراد میں مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا۔

کارکن کی اس تنقید کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ لوگ تحریک انصاف کے لیڈر شپ اور ان کی پالیسیوں سے شدید نالاں ہیں، اس بیان کو پارٹی کے اندرونی اختلافات اور بڑھتی ہوئی بے چینی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *