پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا۔
کاروباری دن کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ نے پہلی بار 104,000 پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔ انڈیکس 893 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 104,168 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روزمارکیٹ ایک لاکھ تین ہزار دو سو ستر چار (103,274) پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے خوب کامیابیاں سمیٹی ہیں اور دنیا کی بہترین مارکیٹ بن گئی جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات پڑ رہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو حوصلہ مل رہا ہے۔