کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے صوبائی دارلحکومت میں “بھکاری سے پاک پشاور مہم” کا آغاز کیا گیا ہے۔ اور اس حوالے سے پیشہ ورانہ بھکاریوں کو ہنرمند تعلیم پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ انہیں معاشرے کےلیئے مفید شہری بنایا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھکاری سے پاک پشاور مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد پیشہ ورانہ بھیک مانگنے کا خاتمہ اور پشاور کو ایک ماڈل سٹی کے طور پر قائم کرنا ہے۔
صوبائی حکومت نے اس کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ مہم کے لیے 32 ملین۔ اس پروگرام کا مقصد بھکاریوں کو ہنر مندی، تعلیم اور حکومتی مدد فراہم کرکے ان کی بحالی کرنا ہے جبکہ کمزور افراد کا استحصال کرنے والے مافیاز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر محسود نے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ذریعے تربیت دی جائے گی اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ حقیقی کیسوں کی نشاندہی کرنے والا ایک سروے مکمل ہو چکا ہے، جس میں ضرورت مندوں کی بحالی کے منصوبے ہیں۔