راولپنڈی میں شہباز شریف پارک ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کی اپگریڈیشن کا کام مکمل

راولپنڈی میں شہباز شریف پارک ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کی اپگریڈیشن کا کام مکمل

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے حال ہی میں عوام کی بہتر خدمت کے لیے راول روڈ پر شہباز شریف پارک ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کو اپ گریڈ کیا ہے۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق شہریوں کو بہتر اور موثر خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے مکمل کیا گیا۔

شہباز شریف پارک ڈرایئونگ لائسنس سنٹر کو جدید اسلوب پر اپر گریڈ کرنے کا بنیادی مقصدڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے شہریوں کو بغیر کسی رکاوٹ اور شفاف عمل کو یقینی بنانا ہے۔ نئے نظام کے تحت، درخواست دہندگان کو تیز اور بہتر سروس کیساتھ کم سے کم وقت خدمات کو یقینی بنانا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) بینش فاطمہ نے کہا لائسنس سینٹر اب شہریوں کی سہولت کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپ ڈیٹ شدہ نظام نہ صرف لائسنس کے اجراء کو تیز کرے گا بلکہ شکایات کو مؤثر طریقے سے حل کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ عوامی تعامل کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک اہلکاروں کی، بشمول سینئر ٹریفک اسسٹنٹس، کی مشاورت کر رہا ہے۔ ہر روز، عملے کے ارکان کو ریس کورس میں ٹریفک ہیڈکوارٹر میں بلایا جاتا ہے تاکہ شہریوں کے ساتھ شائستہ اور پیشہ ورانہ رویہ برقرار رکھنے کے بارے میں رہنمائی کی جا سکے۔

سی ٹی او بینش فاطمہ نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد شہریوں کی زندگی کو آسان بنانا اور ان کے مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنا ہے۔ “ہمارے رویے اور کارکردگی سے یہ ظاہر ہونا چاہیے کہ ٹریفک پولیس عوام کی مدد اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے موجود ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *